اسرائیل "غزہ کی آگ" کو بیروت منتقل کر رہا ہے

لبنانی سول ڈیفنس کے افراد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ روز "حماس" کے دفتر کی عمارت کے سامنے کھڑے ہیں، جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا (اے ایف پی)
لبنانی سول ڈیفنس کے افراد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گذشتہ روز "حماس" کے دفتر کی عمارت کے سامنے کھڑے ہیں، جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا (اے ایف پی)
TT

اسرائیل نے کل منگل کے روز تحریک "حماس" کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری اور دیگر دو رہنماؤں، سمیر فندی (ابو عامر) اور عزام الاقرع (ابو عمار)، کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں قتل کر کے "غزہ کی آگ" کو بیروت منتقل کر دیا ہے۔

لبنان کے سیکیورٹی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ 3 اسرائیلی میزائلوں نے ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو نشانہ بنایا جس میں تحریک "حماس" کا دفتر تھا، جب کہ ایک اور میزائل نے عمارت کے نیچے کھڑی ایک کار کو نشانہ بنایا۔ "نیشنل میڈیا ایجنسی" کے مطابق، یہ دھماکے اسرائیلی ڈرون کے نتیجے میں ہیں، جنہوں نے المشرفیہ کے علاقے میں "حماس" کے دفتر کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

دریں اثناء جب اسرائیل نے اس کاروائی میں اپنی ذمہ داری کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تو لبنان میں وزارت خارجہ و تارکین وطن نے "نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کی ہدایات پر اسرائیلی حملے کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرانے کی تیاری شروع کردی۔"

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مشیر نے اعلان کیا: "ہم لبنان یا (حزب اللہ) کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں بلکہ 7 اکتوبر کے حملے میں ملوث ہر ایک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔" اسرائیلی اطلاعات کے مطابق یہ قاتلانہ حملہ "حزب اللہ" کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ساتھ العاروری کی ملاقات کے موقع پر ہوا۔ لبنان میں اس آپریشن کی مذمت کی گئی ہے اور میقاتی نے "اس دھماکے کو لبنان کے لیے مضمرات میں شمار کرتے ہوئے ان کوششوں کا واضح جواب قرار دیا جو ہم لبنان سے جنگ کو دور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔" انہوں نے "متعلقہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ نشانہ بنانے کی کاروائیوں سے باز رہے۔" (...)

بدھ-21 جمادى الآخر 1445ہجری، 03 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16472]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]