ہمارے پاس ایک ایسا ویژن ہے جو اسرائیل کو تحفظ اور فلسطینی عوام کو ایک ریاست فراہم کرے گا: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ نیتن یاہو اور "جنگی حکومت" سے ملاقات کے لیے القدس پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
TT

ہمارے پاس ایک ایسا ویژن ہے جو اسرائیل کو تحفظ اور فلسطینی عوام کو ایک ریاست فراہم کرے گا: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل پیر کی شام بیان دیا کہ امریکہ کے پاس ایک ایسا ویژن ہے جو اسرائیل کو تحفظ اور فلسطینی عوام کے لیے ایک ریاست کے قیام کی اجازت دے گا۔

انہوں نے خطے کے دورہ کے دوران اسرائیل پہنچنے کے فوراً بعد "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ، "اگرچہ ابھی ہم فوری اہداف پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، لیکن ہمیں دیرپا امن اور سلامتی کے حصول کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا، "امریکہ کے پاس ایک علاقائی ویژن ہے جو اسرائیل کے لیے مستقل سلامتی اور فلسطینی عوام کے لیے ایک ریاست فراہم کرتا ہے۔"

خیال رہے کہ بلنکن اپنے علاقائی دورے کے ضمن میں اسرائیل پہنچے اور یہاں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی حکومت کے ارکان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے کہا کہ بلنکن کی آج منگل کی صبح صدر اسحاق ہرزوگ سے اور بعد میں وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز سے بھی ملاقات متوقع ہے، جب کہ وہ بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ سے ملاقات کریں گے۔

بلنکن اپنے علاقائی دورے کے دوران ابھی اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں، جب کہ اس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن، مغربی کنارہ اور مصر بھی شامل ہیں۔ (...)

منگل-27 جمادى الآخر 1445ہجری، 09 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16478]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]