اقوام متحدہ کے ایلچی کا حوثیوں کے ساتھ یمن میں امن کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال

گرنڈبرگ نے مسقط میں عبدالسلام سے ملاقات کی

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہینس گرنڈبرگ (اقوام متحدہ)
اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہینس گرنڈبرگ (اقوام متحدہ)
TT

اقوام متحدہ کے ایلچی کا حوثیوں کے ساتھ یمن میں امن کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہینس گرنڈبرگ (اقوام متحدہ)
اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہینس گرنڈبرگ (اقوام متحدہ)

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے کل منگل کے روز عمانی دارالحکومت مسقط میں سعودی عرب اور عمان کی ثالثی میں یمنی فریقین کے وعدوں کی بنیاد پر یمن میں امن کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی امید پر عمانی حکام  اور حوثی گروپ کے ترجمان سے ملاقاتیں کیں۔

یمنی حکومت اور حوثی گروپ کا امن کے روڈ میپ کے وعدوں کی پاسداری سے انکار کے اعلان کے بعد یہ گرنڈبرگ کا پہلا دورہ شمار ہوتا ہے اور انہوں نے اس وقت سعودی دارالحکومت ریاض میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی سے اپنی ملاقاتوں کا آغاز کیا تھا۔

گرنڈبرگ کے دفتر نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی نے مسقط میں حوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام سے ملاقات کی جس میں "اقوام متحدہ کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا جو ملک گیر جنگ بندی کے لیے فریقین کے وعدوں کو فعال کرنے، یمن میں حالات زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع سیاسی عمل کی بحالی کے لیے کام کرے گا۔" (...)

بدھ-28 جمادى الآخر 1445ہجری، 10 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16479]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]