عراقی گروپ کا اسرائیل کے اندر ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان

26 اکتوبر 2019 کو بغداد میں عوامی فورسز ملیشیا کے افراد (روئٹرز)
26 اکتوبر 2019 کو بغداد میں عوامی فورسز ملیشیا کے افراد (روئٹرز)
TT

عراقی گروپ کا اسرائیل کے اندر ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان

26 اکتوبر 2019 کو بغداد میں عوامی فورسز ملیشیا کے افراد (روئٹرز)
26 اکتوبر 2019 کو بغداد میں عوامی فورسز ملیشیا کے افراد (روئٹرز)

اپنے آپ کو "عراق میں اسلامی مزاحمت" کا نام دینے والے ایک عراقی گروپ نے کل منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران وسطی اسرائیل میں ایک اہم مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹیلی گرام" پر اپنے صفحہ پر جاری ایک بیان میں سامنے کہا کہ "قابض (اسرائیل) کے خلاف مزاحمت اور غزہ میں اپنے لوگوں کی حمایت کے اپنے نقطہ نظر کے ضمن میں عراق میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے گزشتہ دنوں طویل فاصلے تک مار کرنے والے (الارقب) (جدت یافتہ کروز) میزائل کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی ادارے (اسرائیل) کے مرکز میں ایک اہم مقام پر حملہ کیا،" جیسا کہ جرمن خبر رساں ایجنسی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، عراقی گروپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ "دشمن کے مضبوط ٹھکانوں پر حملہ" جاری رکھے گا اور مزید حملے کرنے کا وعدہ کیا۔

بدھ-05 رجب 1445ہجری، 17 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16486]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]