عدن کے قریب بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات

حوثیوں کی ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق

غزہ جنگ کے جواب میں بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں پر حوثی گروپ کی جانب سے حملے کیے گئے (روئٹرز)
غزہ جنگ کے جواب میں بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں پر حوثی گروپ کی جانب سے حملے کیے گئے (روئٹرز)
TT

عدن کے قریب بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات

غزہ جنگ کے جواب میں بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں پر حوثی گروپ کی جانب سے حملے کیے گئے (روئٹرز)
غزہ جنگ کے جواب میں بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں پر حوثی گروپ کی جانب سے حملے کیے گئے (روئٹرز)

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی اور برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی "امبرے" نے کل بدھ کی شام بیان دیا کہ انہیں یمنی شہر عدن کے قریب حادثات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اسے عدن سے 60 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک جہاز پر ڈرون حملے کی اطلاع ملی ہے۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق، برطانوی نیول کے ماتحت اتھارٹی نے بتایا کہ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ حملے کے نتیجے میں جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ جہاز اور اس کا عملہ محفوظ ہے اور اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن اتھارٹی نے جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں، "روئٹرز" نیوز ایجنسی کے مطابق،  "امبرے" نے اطلاع دی ہے کہ عدن سے 66 میل جنوب مشرق میں مارشل جزائر کا جھنڈا لہرانے والے ایک کارگو جہاز سے ایک ڈرون طیارہ اس وقت ٹکریا جب وہ خلیج عدن کے ساتھ ساتھ مشرق کی جانب محو سفر تھا۔

"امبرے" نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "جہاز کی سیڑھیوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس رپورٹ کی تحریر کے وقت تک یہ ناقابل استعمال تھیں۔"

حوثی گروپ کے فوجی ترجمان، یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ نے آج امریکی کارگو جہاز جینکو پیکارڈی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جو "درست اور براہ راست نشانے پر لگے۔" (...)

جمعرات-06 رجب 1445 ہجری، 18 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16487]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]