مارونائٹس کو نظر انداز کرنا بند کریں: الراعی کا پارلیمنٹ سے خطاب

کسی بیرونی انتظار کے بغیر لبنان کے صدر کو منتخب کرنے کا مطالبہ

الراعی فوجی کمانڈر سے ملاقات کے دوران جو اپنی والدہ کی تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے آئے تھے (ایکس پر مارونائٹ پیٹریارکیٹ اکاؤنٹ)
الراعی فوجی کمانڈر سے ملاقات کے دوران جو اپنی والدہ کی تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے آئے تھے (ایکس پر مارونائٹ پیٹریارکیٹ اکاؤنٹ)
TT

مارونائٹس کو نظر انداز کرنا بند کریں: الراعی کا پارلیمنٹ سے خطاب

الراعی فوجی کمانڈر سے ملاقات کے دوران جو اپنی والدہ کی تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے آئے تھے (ایکس پر مارونائٹ پیٹریارکیٹ اکاؤنٹ)
الراعی فوجی کمانڈر سے ملاقات کے دوران جو اپنی والدہ کی تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے آئے تھے (ایکس پر مارونائٹ پیٹریارکیٹ اکاؤنٹ)

مارونائٹ پیٹریارک بیچارا الراعی نے لبنانی پارلیمانی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مارونیوں پر ظلم کرنا بند کریں اور بیرونی اشارے کا انتظار کیے بغیر ملک کا صدر منتخب کریں۔

الراعی نے کل اپنے اتوار کے خطبہ میں کہا: "صدر کا انتخاب کرنا آئین کی رو سے ان کے قومی ضمیر اور بطور نمائندہ پہلا فرض ہے، جبکہ ان کا اس فرض سے مسلسل کنارہ کشی اختیار کرنا ان کے منتخب ہونے کے دن عوام کے ان پر اعتماد میں واضح خیانت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کہاوت ان پر لاگو نہ ہو: (جو تمہیں خرید سکتا ہے، وہ فروخت بھی کرے گا)۔ چنانچہ ہم کہتے ہیں کہ بعبدا صدارتی محل کی بندش اور مارونائٹ کمیونٹی کو چھوڑنا بہت ہو چکا! جب کہ یہ لبنان کی تشکیل کا بنیادی عنصر ہیں! اس لیے اے قوم کے نمائندو! عوام اور آئین کی طرف سے آپ کو سونپی گئی ذمہ داریوں  کو پورا کرتے ہوئے ریاست کے صدر کا انتخاب کریں تاکہ وہ اس تصادم کی کیفیت اور اداروں کے انتشار سے نکل سکیں۔ اور ان میں سرفہرست آپ کی پارلیمنٹ ہے، جو اپنی قانون سازی کی صلاحیت کھو چکی ہے اور حکومت کے پاس اختیارت کا فقدان ہے۔"

الراعی نے اپنے موقف کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ "ضرورت کے تحت قانون سازی، اور ضرورت کے تحت تقرری جیسے امور سے نکلیں اور ضرورت کے تحت صرف ایک ہی کام کریں کہ ملک کے صدر کا انتخاب کر لیں، تاکہ تمام ادارے اپنی اصل قانونی حیثیت میں دوبارہ کام کرنے لگیں۔ (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]