تین امریکی ذمہ داروں نے کل پیر کے روز کہا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جو کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو نشانہ بنانے والے ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے خلاف تازہ اقدام ہے۔
حوثی گروپ کے ایک رہنما عبدالقادر المرتضی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر کہا کہ اس وقت دارالحکومت صنعا امریکی بمباری کی زد میں ہے۔ لییکن انہوں نے فوری طور پر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔
جب کہ امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے اس سے قبل حوثی گروپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ انھوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی نیول جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثیوں کا "بحری جہاز (اوشین گیس) پر مبینہ کامیاب حملہ کرنے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے،" اور بحری جہاز کے گزرنے کے دوران وہ مسلسل اس سے رابطے میں تھے۔(...)
منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]