ایک دھماکہ خیز ڈرون کا شمالی عراق میں ایک گیس فیلڈ کے علاقے پر حملہ

اربیل ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ خیرز ڈرون کو گرایا گیا

اربیل پر ایرانی میزائل حملے سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا منظر (اے ایف پی)
اربیل پر ایرانی میزائل حملے سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا منظر (اے ایف پی)
TT

ایک دھماکہ خیز ڈرون کا شمالی عراق میں ایک گیس فیلڈ کے علاقے پر حملہ

اربیل پر ایرانی میزائل حملے سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا منظر (اے ایف پی)
اربیل پر ایرانی میزائل حملے سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا منظر (اے ایف پی)

دو ذرائع نے "روئٹرز" کو بتایا کہ کل جمعرات کو ایک دھماکہ خیز ڈرون نے شمالی عراق کے علاقے سلیمانیہ میں "خور مور" گیس فیلڈ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے کرد نیٹ ورک "روداو" نے کہا کہ عراق کے صوبہ کردستان میں انسداد دہشت گردی سروس نے اربیل ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ خیز ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]