"حزب اللہ" کا "برکان" میزائل سے دو اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان

جنوبی لبنان کے گاؤں زبقین پر اسرائیلی فضائی حملے کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
جنوبی لبنان کے گاؤں زبقین پر اسرائیلی فضائی حملے کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
TT

لبنانی "حزب اللہ" نے آج (پیر) علی الصبح کہا کہ اس نے "برکان" میزائلوں سے دو اسرائیلی مقامات پر بمباری کی ہے۔

"حزب اللہ" نے دو الگ الگ بیانات میں برکۃ ریشا اور حدب یارین کے اسرائیلی مقامات پر بمباری کا اعلان کیا اور اس نے دونوں اہداف کو کامیابی کے ساتھ براہ راست نشانہ بنائے جانے کی نشاندہی کی ہے۔

"حزب اللہ" کے عناصر اور اسرائیلی افواج کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں کے دوران اس کے کھلی جنگ میں تبدیل ہونے کے انتباہات کے باوجود کل شام "حزب اللہ" نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اس کے تین عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے دیہاتوں زبقین اور حولہ میں "حزب اللہ" کے دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]