ہٹلر کی کتاب "میری جدوجہد"… اشاعت کے 94 سال بعد منظر عام پر

اسرائیل کا الزام ہے کہ اس کی کاپیاں "حماس" کے ارکان کے ہاتھ لگی ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کتاب "میری جدوجہد (Mein Kampf)" کا عربی نسخہ (کفاحی) تھامے ہوئے ہیں (روئٹرز)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کتاب "میری جدوجہد (Mein Kampf)" کا عربی نسخہ (کفاحی) تھامے ہوئے ہیں (روئٹرز)
TT

ہٹلر کی کتاب "میری جدوجہد"… اشاعت کے 94 سال بعد منظر عام پر

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کتاب "میری جدوجہد (Mein Kampf)" کا عربی نسخہ (کفاحی) تھامے ہوئے ہیں (روئٹرز)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کتاب "میری جدوجہد (Mein Kampf)" کا عربی نسخہ (کفاحی) تھامے ہوئے ہیں (روئٹرز)

اگرچہ نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کو گزرے تقریباً 80 سال گزر چکے ہیں لیکن وہ ان دنوں ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں، جیسا کہ ان کی کتاب "یہودیوں کی نسل کشی (ہولوکاسٹ)" کی سالانہ یاد کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہاتھ میں دیکھی گئی۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو نے ہفتے کے روز شام کی ایک پریس کانفرنس کے دوران ایڈولف ہٹلر کی کتاب "مین کیمپف" کا عربی نسخہ تھامے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ یہ کتاب دیگر نازی پروپیگنڈے سمیت غزہ میں تحریک "حماس" کے زیر انتظام ایک گھر سے ملی ہے۔

نتن یاہو نے "X" ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ "جب اسرائیل غزہ میں اپنی کاروائی ختم کر دے گا تو ایسی یہود مخالف تعلیم جاری نہیں رہے گی۔" انہوں نے مزید کہا: "اگر ہم ان نئے نازیوں (حماس) کے دہشت گردوں کو ختم نہیں کریں گے تو اگلے قتل عام میں فرق صرف وقت کا ہوگا۔"

تحریک "حماس" کے رہنما حسام بدران نے نیتن یاہو کے بیانات کو "مضحکہ خیز" قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم پر جھوٹ بولنے اور گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا: "یہ بتانے کی کوشش کرنا کہ ہمیں ایسی کتابوں کی ضرورت ہے، ایک گمراہ کن قدم ہے، کیونکہ ان کا صرف قبضہ اور کیے جانے والے جرائم ہی فلسطینی مزاحمت کو بڑھانے کے لیے کافی ہیں۔" (...)

منگل-18 رجب 1445ہجری، 30 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16499]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]