اسرائیلی بمباری میں جنوبی لبنان کے ایک گھر کو نشانہ بنائے جانے کے دوران ایک شخص ہلاک

جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
TT

کل بدھ کے روز لبنان کی "قومی خبر رساں ایجنسی" نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حملے میں ملک کے جنوب میں بیت لیف نامی قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنائے جانے کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کا دائرہ بڑھا دیا ہے، کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ "حزب اللہ" کے ارکان یہاں موجود ہیں۔

سردی کی لہروں میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی بمباری کے سبب صور کے علاقے اور سرحدی دیہاتوں سے بے گھر ہونے والوں کے حالات مزید ابتر ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ امداد کی کمی کا شکار ہیں۔

پرسوں لبنانی "حزب اللہ" نے کہا تھا کہ اس کے دو ارکان اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان میں مارے گئے ہیں۔

"حزب اللہ" نے اپنے "ٹیلی گرام" اکاؤنٹ پر کہا کہ ہلاک ہونے والے ان دو افراد کا تعلق جنوبی لبنان کے قصبوں شبعا اور عیترون سے تھا۔ (...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]