یمن میں حوثی گروپ نے کہا ہے کہ (امریکی-برطانوی) اتحاد نے ہفتے کے روز اس کے زیر کنٹرول 6 یمنی گورنریٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ حوثیوں سے وابستہ ٹیلی ویژن چینل "المسیرہ" نے وضاحت کی کہ "امریکی-برطانوی جارحیت میں صنعا، حجہ، ذمار، البیضاء، تعز اور الحدیدہ کی گورنریٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔"
"سی این این" نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ "امریکی-برطانوی بمباری میں یمن میں حوثیوں کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔" جبکہ دو امریکی اہلکاروں نے "روئٹرز" کو بتایا کہ امریکہ نے گذشتہ ہفتے اردن میں ایک حملے، جسے واشنگٹن نے تہران کے حمایت یافتہ گروپوں سے جوڑا ہے، میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں اپنی انتقامی کاروائیوں کے دوسرے روز کل یمن میں ایران سے منسلک اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ (...)
اتوار-23 رجب 1445ہجری، 04 فروری 2024، شمارہ نمبر[16504]