جنوبی لبنان میں اسرائیل اور "حزب اللہ" کے درمیان تصادم میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جب اسرائیلی طیاروں نے پہلی بار ایک ڈرون کے ذریعے نبطیہ شہر کے اندر "حزب اللہ" کے ایک رہنما کو قتل کرنے کی کوشش میں
ایک کار پر حملہ کیا، جسے "تصادم کے ضابطوں" کی نئی خلاف ورزی شمار کیا گیا ہے۔
اگرچہ "حزب اللہ" نے حملے کے بعد اپنے کسی رکن یا رہنما کی ہلاکت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں "حزب اللہ" کی ایک اہم شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا "فرانسیسی پریس ایجنسی" نے ایک سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں اسرائیلی حملے میں "حزب اللہ" کے ایک فوجی اہلکار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ "شدید" زخمی ہو گیا ہے۔ (...)
جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]