خطہ مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ہم بحیرہ احمر کو محفوظ بنانے کے خواہشمند ہیں: جبوتی کے صدر کی "الشرق الاوسط" سے گفتگو

جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ
جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ
TT

خطہ مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ہم بحیرہ احمر کو محفوظ بنانے کے خواہشمند ہیں: جبوتی کے صدر کی "الشرق الاوسط" سے گفتگو

جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ
جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ

جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک بحیرہ احمر اور اسٹریٹجک آبنائے باب المندب کو محفوظ بنانے اور بین الاقوامی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ خطہ مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

صدر جیلہ نے جبوتی میں اپنے صدارتی دفتر میں "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک وسیع گفتگو کرتے ہوئے بڑی طاقتوں، جن میں امریکہ، فرانس، برطانیہ اور  بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ممالک اور ان میں سرفہرست سعودی عرب ہے، کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے سمندری نقل و حرکت کے تحفظ، دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کا مقابل کرنے پر بات کی، جس سے نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا پریشان ہے۔

صدر جیلہ نے جبوتی-سعودی تعلقات کو "مضبوط اور گہری جڑوں والا" قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حالیہ وقت میں جبوتی اور  سعودی عرب کے مابین براہ راست سمندری اور ہوائی نقل و حمل کے میدان میں مشترکہ منصوبوں کے قیام اور جبوتی میں بین الاقوامی آزاد تجارتی زون میں سعودی برآمدات اور مصنوعات کے لیے فری زون اور گوداموں کے قیام پر کام جاری ہے، جس سے براعظم افریقہ میں سعودی برآمدات کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

پیر-02 شعبان 1445ہجری، 12 فروری 2024، شمارہ نمبر[16512]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]