یوکرین نے ایئر ڈیفنس سسٹم "SAMP-T" حاصل کر لیا ہے اور وہ اسے استعمال کر رہا ہے: میکرون کا بیان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (رائٹرز)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (رائٹرز)
TT

یوکرین نے ایئر ڈیفنس سسٹم "SAMP-T" حاصل کر لیا ہے اور وہ اسے استعمال کر رہا ہے: میکرون کا بیان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (رائٹرز)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (رائٹرز)

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز اعلان کیا کہ یوکرین کو درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا تک مار کرنے والے فرانسیسی-اطالوی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم "SAMP-T" مل چکا ہے اور وہ اسے استعمال کر رہا ہے، جب کہ یہ پیرس کی جانب سے کیف کو دیئے گئے وعدے کے چار ماہ بعد ہے۔

جبسا کہ پیرس نے فروری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس نظام کو امریکی پیٹریاٹ سسٹم کے برابر کیف کے حوالے کر دے گا۔

میکرون نے یورپی فضائی اور میزائل دفاع پر پیرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا، "مجھے اپنی اطالوی ساتھی جارجیا میلونی کے ساتھ آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فرانسیسی-اطالوی (SAMP-T) سسٹم تعینات کر دیا گیا ہے اور اب یہ یوکرین میں کام کر رہا ہے، جہاں یہ اہم تنصیبات کی حفاظت کرے گا اور جان بچائے گا۔"

امید ہے کہ "SAMP-T Mamba" سسٹم یوکرین کو روسی ڈرونز، میزائلوں اور طیاروں کے حملوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔ (...)

 

منگل-02 ذوالحج 1444 ہجری، 20 جون 2023، شمارہ نمبر (16275)



یورپی یونین کے ممالک کا بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن پر اتفاق

یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
TT

یورپی یونین کے ممالک کا بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن پر اتفاق

یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے "اصولی طور پر" ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یہ مشن اگلے ماہ شروع ہو گا، جس کا مقصد یمن میں حوثی گروپ کی طرف سے بحیرہ احمر میں بحری نقل و حمل پر شروع کیے گئے حملوں کو ختم کرنا ہے۔ جب کہ موجودہ منصوبوں کے تحت، اس مشن میں یورپی جنگی جہازوں کی تعیناتی اور خطے میں مال بردار بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ہوائی جہاز کے ابتدائی انتباہی نظام شامل ہیں۔ لیکن یمن میں حوثی ٹھکانوں پر امریکہ کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں میں حصہ لینا ابھی منصوبے میں شامل نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جرمنی "ہیسن فریگیٹ" کے ساتھ جوی آپریشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے، بشرطیکہ جرمن ایوان نمائندگان "بنڈسٹاگ" یورپی یونین کے منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد بھی اس کی اجازت دیں۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]