فرانس پولیس کے ہاتھوں "نوعمر نیل" کے قتل کے بعد عوام صدمہ میں

27 جون کو پیرس کے مغرب میں نانٹیرے میں جھڑپوں کے بعد فائر فائٹرز جلتی ہوئی کار کی آگ بجھا رہے ہیں (اے ایف پی)
27 جون کو پیرس کے مغرب میں نانٹیرے میں جھڑپوں کے بعد فائر فائٹرز جلتی ہوئی کار کی آگ بجھا رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

فرانسیسی پولیس اہلکار کی گولی سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد پیرس کے نواحی علاقوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

منگل کی صبح پیرس کے قریب "لا ڈیفنس" محلے کے پیچھے ایک 17 سالہ نوجوان نیل کی موت کا حادثہ اس وقت ہوا جب اس نے ٹریفک سگنل کی تعمیل نہیں کی اور اسے نظرانداز کرنے کی کوشش کی، تو ایک پولیس اہلکار نے اسے گولی مار دی.

حکومتی ترجمان اولیور ویران کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس حادثہ پر "اپنے تاثرات" کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کے قتل کو "ناقابل بیان... اور بلا جواز" قرار دیا اور عوام سے "پرسکون" رہنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور "پیرس سینٹ جرمین" کلب کے کھلاڑی کیلیان مباپی نے "ٹوئٹر" پر لکھا: "فرانس نے ناقابل قبول صورتحال سے مجھے تکلیف دی، میرے تمام خیالات نیل کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں، وہ ایک چھوٹا فرشتہ تھا جو بہت جلد چلا گیا۔

نوجوان کی موت کے واقعہ نے (پیرس کے مغربی علاقے) نانٹیرے میں غصے کو جنم دیا، جہاں منگل کی شام رہائشیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگا دی، کاروں کو نذرآتش کیا اور بس اسٹاپوں پر توڑ پھوڑ کی جس پر سیکورٹی فورسز نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جب کہ رات کو یہ فسادات پیرس کے مضافات میں دیگر شہروں تک پھیل گئے۔

دوسری جانب، نوعمر لڑکے نیل کی والدہ نے آج جمعرات کی سہ پہر نانٹیرے میں اپنے بیٹے کے لیے "وائٹ مارچ" کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے "ٹک ٹاک" پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں کہا: "یہ میرے بیٹے کے لیے ایک انقلاب ہے۔" جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے۔

جمعرات 11 ذی الحج 1444 ہجری - 29 جون 2023ء شمارہ نمبر [16284]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]