اٹلی کے جزیرہ سسلی میں شہر کے میئر کے مطابق، گرمی کی لہر نے کیٹانیا کے لاکھوں باشندوں کو بجلی اور پانی سے محروم کر دیا ہے۔
اطالوی جزیرے کے مشرق میں واقع کیٹانیا میں شہری تحفظ کی خدمات کے مطابق پیر کو درجہ حرارت 47.6 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
میونسپلٹی کے ترجمان نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو تصدیق کی کہ جمعرات کے روز سے تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ایجنسیوں نے شہری تحفظ کے وزیر نیلو موسومیسی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا: "ہم ایک طرف موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں جس پر کئی سال پہلے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی، اور اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی قیمت بھی ادا کر رہے ہیں جو نئے تناظر میں غیر موزوں معلوم ہوتی ہے۔"
اطالوی توانائی کی بڑی کمپنی "اینیلEnel))" کی ذیلی کمپنی "ای-ڈیسٹریبوزیونی (E-Distribuzione)" جو کہ کیٹانیا میں بجلی سپلائی کرتی ہے اس کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ: "درجہ حرارت جُھلسا دینے والا ہے جو چند ہفتوں سے 50 ڈگری کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں موجود شدید نمی گرمی کو ٹھیک طرح سے ختم نہیں ہونے دیتی، جس سے زیر زمین کیبلز کو نقصان ہوتا ہے۔" (...)
منگل-07 محرم الحرام 1445ہجری، 25 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16310]