"سمندروں کا آئیکن"... دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کی تیاری کی کرن

"سمندروں کے آئیکن" کی ایک فضائی تصویر (اے ایف پی)
"سمندروں کے آئیکن" کی ایک فضائی تصویر (اے ایف پی)
TT

"سمندروں کا آئیکن"... دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کی تیاری کی کرن

"سمندروں کے آئیکن" کی ایک فضائی تصویر (اے ایف پی)
"سمندروں کے آئیکن" کی ایک فضائی تصویر (اے ایف پی)

فن لینڈ کے ترکو شپ یارڈ میں "سمندروں کا آئیکن" نامی جہاز کی تعمیر کا عمل اس کے بنانے والوں کے مطابق مکمل ہونے کے قریب ہے، جو کہ شیڈول کے مطابق آئندہ جنوری میں پہلی بار سفر پر نکلے گا۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ جہاز، جسے شپنگ کمپنی "رائل کیریبین" نے آرڈر کیا تھا، ایک چھوٹے قصبے کی طرح لگتا ہے، جس میں سات سوئمنگ پول، ایک پارک اور دکانوں کے علاوہ ایک آئس سکیٹنگ رِنک بھی ہے۔

"سمندروں کا آئیکن" تقریباً دس ہزار افراد کو لے جانےکی صلاحیت رکحتا ہے، جب کہ اس کا کل وزن 2 لاکھ 25 ہزار ٹن سے زیادہ ہو سکتا ہے، جو کہ "ٹائٹینک" جہاز کے سائز سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ شیڈول کے مطابق یہ جلد ہی میامی سے بحیرہ کیریبین کی سیر کرے گا۔

شپ بلڈر کمپنی میئر ٹورکو کے سی ای او ٹم میئر نے کہا: "یہ جہاز اب تک ہماری معلومات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ ہے۔"

جب کہ کچھ لوگ اس بڑے جہاز کو اس کے کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دیگر کچھ لوگ اس تیرتی ہوئی سیاحتی دنیا کی جدید انجینئرنگ سے حیران ہیں۔(...)

جمعرات-23 محرم الحرام 1445ہجری، 10 اگست 2023، شمارہ نمبر[16326]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]