آگ شمال مشرقی یونان تک پھیل گئی

ساحلی شہر الیگزینڈروپولس میں لگنے والی آگ کا منظر (ای پی اے)
ساحلی شہر الیگزینڈروپولس میں لگنے والی آگ کا منظر (ای پی اے)
TT

 آگ شمال مشرقی یونان تک پھیل گئی

ساحلی شہر الیگزینڈروپولس میں لگنے والی آگ کا منظر (ای پی اے)
ساحلی شہر الیگزینڈروپولس میں لگنے والی آگ کا منظر (ای پی اے)

اتوار کے روز یونانی حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی یونان کے ساحلی شہر الیگزینڈروپولس کے قریب آگ لگاتار دوسرے روز بھی پھیلتی جا رہی ہے جب کہ 12 ڈگری "بیفورٹ" اسکیل پر ہواؤں کی شدت 7 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہری تحفظ کے وزیر واسیلیز کیکیلیاس نے کہا: "فائر فائٹرز، رضاکار، فوج، پولیس اور مقامی حکام الیگزینڈروپولیس میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے  مسلسل دوسرے روز بھی سخت کوششیں کر رہے ہیں۔"

وزیر نے متنبہ کیا کہ "پیر کے روز آگ کے خطرات کی پیشین گوئیوں کے سبب ایبویا، اٹیکا، بوئٹیا، ارگولیس اور کورنتھ کے جزیروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،" اور ان سے "الرٹ رہنے" کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، فائر فائٹرز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔

اسی ذریعہ کے مطابق ان میں سے سب سے بڑی آگ موناستیراکی اور ڈوریکو کی جانب لوتروس گاؤں میں جنوب مشرقی جانب لگی تھی۔

فائر فائٹرز آگ کو ڈوریکو کے قریب جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ ایک ترجمان یانس آرٹوپیوس نے "اوپن ٹی وی" کو بتایا۔ جب کہ کل کئی ایک دیہات کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ (...)

پیر-05 صفر 1445ہجری، 21 اگست 2023، شمارہ نمبر[16337]



یورپی یونین کے ممالک کا بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن پر اتفاق

یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
TT

یورپی یونین کے ممالک کا بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن پر اتفاق

یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا
یورپی بحری مشن اگلے ماہ شروع ہو گا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے "اصولی طور پر" ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یہ مشن اگلے ماہ شروع ہو گا، جس کا مقصد یمن میں حوثی گروپ کی طرف سے بحیرہ احمر میں بحری نقل و حمل پر شروع کیے گئے حملوں کو ختم کرنا ہے۔ جب کہ موجودہ منصوبوں کے تحت، اس مشن میں یورپی جنگی جہازوں کی تعیناتی اور خطے میں مال بردار بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ہوائی جہاز کے ابتدائی انتباہی نظام شامل ہیں۔ لیکن یمن میں حوثی ٹھکانوں پر امریکہ کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں میں حصہ لینا ابھی منصوبے میں شامل نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جرمنی "ہیسن فریگیٹ" کے ساتھ جوی آپریشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے، بشرطیکہ جرمن ایوان نمائندگان "بنڈسٹاگ" یورپی یونین کے منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد بھی اس کی اجازت دیں۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]