فرانس لیبیا میں سیلاب کے بعد ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے وسائل جمع کر رہا ہے: میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئی دہلی بھارت میں 10 ستمبر 2023 میں "جی 20" سربراہی اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے (رائٹرز)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئی دہلی بھارت میں 10 ستمبر 2023 میں "جی 20" سربراہی اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے (رائٹرز)
TT

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کل پیر کے روز کہا کہ فرانس لیبیا میں سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے وسائل کو جمع کر رہا ہے۔

میکرون نے "X" پلیٹ فارم (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا: "میں لیبیا کی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں کہ جن کے ملک کو خوفناک سیلاب کا سامنا ہے۔"

قبل ازیں، لیبیا کی صدارتی کونسل نے "برادر اور دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے آفت زدہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔"

صدارتی کونسل نے نشاندہی کی کہ سیلاب سے "سخت جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور عوامی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔"

منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]