یورپی یونین کے رہنما غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے "راہداریوں اور جنگ بندی" کا مطالبہ کر رہے ہیں

برسلز میں یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے کچھ رہنما باہمی تبادلہ خیال کر رہے ہیں (ڈی پی اے)
برسلز میں یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے کچھ رہنما باہمی تبادلہ خیال کر رہے ہیں (ڈی پی اے)
TT

جمعرات کے روز یورپی یونین کے رہنماؤں نے "انسانی ہمدردی کی راہداریوں اور جنگ بندی" کا مطالبہ کیا جس سے اسرائیل اور تحریک "حماس" کے درمیان جنگ کے تناظر میں غزہ کی پٹی میں امداد کو داخل کرنے کی اجازت ملے گی، جب کہ یہ برسلز میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد ہے۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کی جانب سے نقل کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "یورپی کونسل غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور انسانی امداد کی مسلسل، تیز رفتار، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کرتی ہے، تاکہ تمام ضروری اشیا انسانی ہمدردی کی راہداریوں اور جنگ بندی سمیت تمام ضروری ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے متحاج لوگوں تک پہنچائی جا سکیں۔

یورپی کونسل کے بیان میں فلسطین اسرائیل تنازع میں تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ وہ شہریوں کے تحفظ اور امداد فراہم کرنے کے لیے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔(...)

جمعہ-12 ربیع الثاني 1445ہجری، 27 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16404]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]