یوکرین میں "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے": زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
TT

یوکرین میں "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے": زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)

یوکرین میں اگلے سال صدارتی انتخابات کے انعقاد کے امکان پر تنازع کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کل پیر کے روز تصدیق کی کہ "انتخابات کرانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔"

زیلنسکی نے اپنی یومیہ تقریر میں کہا: "ہمیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ وقت دفاع کا اور اس جنگ کا ہے جس پر ریاست اور عوام کی تقدیر کا انحصار ہے، نہ کہ یوکرین کے اس ڈرامے کا جس کا صرف روس منتظر ہے۔ میرے خیال میں انتخابات کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں متحد ہونا چاہیے تقسیم نہیں، ہمیں اختلافات یا دیگر ترجیحات پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔"

اگر روس نے فروری 2022 میں اپنا حملہ شروع نہ کیا ہوتا تو یوکرین میں اس سال اکتوبر میں قانون سازی کے انتخابات ہو چکے ہوتے اور اس کے بعد مارچ 2024 میں صدارتی انتخابات ہوتے۔

لیکن کیف موجودہ حالات میں الجھن محسوس کر رہا ہے اور اس کے مغربی اتحادی اس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جمہوری انتخابات کرائے، جب کہ اس کے تقریباً بیس فیصد علاقے پر روس کا قبضہ ہے اور لاکھوں یوکرینی شہری بیرون ملک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جب کہ اس میں ایک اور بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ موجودہ مارشل لاء کے تحت انتخابات کرانے کے لیے انتخابی قانون میں تبدیلی لانا پڑے گی۔(...)

منگل-23 ربیع الثاني 1445ہجری، 07 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16415]



سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز
TT

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

کل بدھ کے روز نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ "فرانسیسی پریس ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی جنگی بحری جہاز بحر اوقیانوس کو عبور کر کے یورپ میں "اتحاد" کی سرزمین پر جانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

مغربی فوجی اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 90,000 فوجی"لچکدار محافظ-24" (Stadfast Defender 24) مشقوں میں حصہ لیں گے جو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران "نیٹو" کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہیں۔

یورپ میں "نیٹو" کے سپریم کمانڈر جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ، "(اتحاد) شمالی امریکہ سے افواج کو (اٹلانٹک) کے پار منتقل کر کے یورپی اور (اٹلانٹک) خطے کو مضبوط کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "لچکدار محافظ-24" کی مشقیں "ہمارے اتحاد، طاقت، ایک دوسرے کی حفاظت، ہماری اقدار اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کا واضح مظاہرہ ہوں گی۔" (...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]