خلیج میں عید کی محفلیں اون لائن منعقد ہوئیں

عید کے تیسرے دن ایک پروگرام میں محمد عبدہ کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: بشیر صالح)
عید کے تیسرے دن ایک پروگرام میں محمد عبدہ کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: بشیر صالح)
TT

دوسرے سال بھی خلیج کے بیشتر ممالک میں عید الفطر کی تقریبات گزشتہ روز انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد کی گئیں ہیں۔

اون لائن سرگرمیوں کا آغاز "آپ کے ساتھ عید منانے والے ہیں" کے شعار کے تحت فنکار ماجد المهندس کے پروگرام کے ساتھ ہوا ہے جسے ایم بی سی گروپ کے "شاہد" پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا ہے اور اسے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ "روتانہ" آڈیو اور ویڈیو گروپ کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے اور آج جمعہ کے دن فنکار راشد المجید اسی وقت میں ایک ہی اسٹیج پر دوسرا پروگرام پیش کریں گے جبکہ عرب فنکار محمد عبدہ کی محفل کل ہفتہ کو عید کے تیسرے دن ہوگی اور انہی کے ذریعہ محافل موسیقی اختتام پذیر ہو جائیں گے اور استثنائی طور پر خلیجی ممالک میں دبئی نے عوام کے لئے حاضری کی تقریب کا اہتمام کیا تھا کیونکہ دبئی اوپیرا میں گزشتہ روز مرحوم مصری مصور عبد الحلیم حافظ کے پہلے ہولوگرام پروگرام کو پیش کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 02 شوال المعظم 1442 ہجرى – 14 مئی 2021ء شماره نمبر [15508]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]