لیبیا کی حکومت: قانون سے باہر کسی کو جیل نہیں ہوگا

پرسو شام طرابلس کے ایک قید خانے میں 2019 کی جنگ میں 78 قیدیوں کو رہا کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو شام طرابلس کے ایک قید خانے میں 2019 کی جنگ میں 78 قیدیوں کو رہا کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لیبیا کی قومی اتحاد حکومت میں وزیر انصاف حلیمہ ابراہیم نے قانون کی حکمرانی کی تشکیل اور عدلیہ کا احترام کرنے اور آئندہ تمام تقاضوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

حلیمہ ابراہیم نے کہا ہے کہ 2019 کی جنگ کے قیدیوں میں سے ان 78 کی رہائی جو دارالحکومت طرابلس کی اصلاحات اور نئی بحالی جیل میں بدھ کی شام ہوئی ہے وہ قومی مفاہمت کے لئے پہلی اینٹ ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ مستقبل میں دیگر اقدامات بھی ہوں گے۔

وزیرہ نے مزید کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کی تشکیل اور عدلیہ کا احترام کرنے کے لئے کام کریں گے اور قانون سے باہر کوئی بھی جیل میں نہیں ہوگا اور انہوں نے اس بات کا بھی وعدہ کیا ہے کہ آئندہ کی تمام ضروریات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے جس سے اقتدار کو پر امن حوالے کیا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعہ 02 شوال المعظم 1442 ہجرى – 14 مئی 2021ء شماره نمبر [15508]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]