سعودی ہال "باغبانی کے لیے دوحہ ایکسپو 2023" میں توجہ حاصل کر رہا ہے

سعودی ہال میں "ہمارا ماحول"، "ہماری پہل کاری" اور "ہماری خوشحالی" نامی اہم شعبے شامل ہیں (واس)
سعودی ہال میں "ہمارا ماحول"، "ہماری پہل کاری" اور "ہماری خوشحالی" نامی اہم شعبے شامل ہیں (واس)
TT

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متعدد ممالک کے رہنماؤں اور سربراہان مملکت کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں سے شریک وفود نے "باغبانی کے لیے دوحہ ایکسپو 2023" نمائش میں شامل سعودی ہال کا دورہ کیا۔ سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی وزیر برائے ماحول، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے ان کا خیر مقدم کیا اور ہال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوءے سبز ماحولیاتی اقدامات اور قابل تجدید توانائی کے موثر تعاون کے کام پر انہیں بریفنگ دی۔

یہ نمائش جو کہ "سبز صحرا... ایک بہتر ماحول" کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی ہے، اس میں شامل سعودی ہال نے نمائش کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر معزز شخصیات، جن میں مختلف ممالک کے رہنما، سربراہان مملکت و حکومتوں کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین شامل تھے، کی نگاہوں کو اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہا۔ سعودی ہال نے باغبانی اور ماحولیاتی پائیداری کے میدان میں بہترین طریقوں اور اختراعات کی نمائش کر کے بین الاقوامی برادری کو زرعی زمین کو صحرا میں بدلنے سے بچانے کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے اور اسے اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے چار محوروں کی جانب توجہ دلائی، جن میں جدید زراعت، ٹیکنالوجی اور ایجادات، ماحولیاتی آگاہی اور پائیداری شامل ہیں۔ (...)

بدھ-19ربیع الاول 1445ہجری، 04 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16381]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]