اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 30 فلسطینی قیدیوں کی چھٹی کھیپ کو رہا کر دیا

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے دوران عوفر فوجی جیل کے باہر ریڈ کراس کی گاڑی (اے ایف پی)
جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے دوران عوفر فوجی جیل کے باہر ریڈ کراس کی گاڑی (اے ایف پی)
TT

اسرائیلی جیل سروس نے آج (بروز جمعرات) صبح سویرے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل اور تحریک حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق 30 فلسطینی قیدیوں کی نئی کھیپ کو رہا کر دیا ہے، اور گر دونوں فریق اس میں توسیع پر رضامند نہ ہوئے تو اس کی مدت آج صبح ختم ہو جائے گی۔

رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی یہ چھٹی کھیپ تھی جو حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 16 یرغمالیوں کی ایک اضافی کھیپ کو رہا کرنے کے فوراً بعد عمل میں آئی تھی۔ جن میں معاہدے کے تحت 10 اسرائیلی یرغمالی آزاد کیے گئے، جب کہ تھائی لینڈ کے 4 اور روس کی 2 خواتین کو معاہدے کے بغیر رہا کیا گیا۔

قطر، جو دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے، نے اعلان کیا کہ بدھ کی رات جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا، ان میں 16 نابالغ بچے اور 14 خواتین شامل ہیں۔

رہا ہونے والوں میں 22 سالہ نوجوان خاتون کارکن عہد تمیمی بھی شامل ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی عوامی مزاحمت کی نمایاں ترین علامت شمار ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس بار، التمیمی کو تین ہفتے قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں "تشدد پر اکسانے" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اسرائیلی حکام نے اس پوسٹ کی تصدیق کی تھی کہ وہ اسی کی تھی، جب کہ نوجوان خاتون کے اہل خانہ اس سے انکار کرتے ہیں۔(…)

جمعرات-16 جمادى الأولى 1445ہجری، 30 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16438]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]