خادم حرمین الجزائر کے صدر کے نام پیغام بھیج رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون ریاض میں گزشتہ ملاقات کے دوران (ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون ریاض میں گزشتہ ملاقات کے دوران (ایس پی اے)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں ماہ مئی کی 19 تاریخ کو سعودی عرب کی میزبانی میں عرب لیگ کے 32 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریری دعوت نامہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کو ارسال کیا۔ یہ پیغام خادم حرمین شریفین کے سفیر عبداللہ البصیری نے جمعرات کے روز الجزائر میں اپنے خیرمقدم کے دوران الجزائر کے وزیر برائے بیرون ملک مقیم شہریوں کے معاملات اور خارجہ امور احمد عاطف کے سپرد کیا۔

خیر مقدم کے دوران، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ اور ترقی دینے کی راہوں کا جائزہ لیا۔(...)

جمعہ - 22شوال 1444 ہجری - 12 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16236]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]