سعودی عرب نے سوڈان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلاء کی تکمیل کا اعلان کر رہا ہے

سعودی عرب کی طرف سے انسانی بنیادوں پر انخلاء کا منظر (واس)
سعودی عرب کی طرف سے انسانی بنیادوں پر انخلاء کا منظر (واس)
TT

سعودی عرب نے سوڈان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلاء کی تکمیل کا اعلان کر رہا ہے

سعودی عرب کی طرف سے انسانی بنیادوں پر انخلاء کا منظر (واس)
سعودی عرب کی طرف سے انسانی بنیادوں پر انخلاء کا منظر (واس)

سعودی عرب نے انسانی بنیادوں پر سوڈان سے اپنے شہریوں اور برادر و دوست ممالک کے شہریوں کے انخلاء کی تمام تر کاروائیوں کو مکمل کر لیا ہے، جو کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات و نگرانی اور دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے سعودی عرب کو موصول ہونے والی درخواستوں کے جواب میں عمل میں لائی گئیں۔

سعودی عرب کی جانب سے انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز میں 8,455 افراد (جن میں 404 سعودی شہری اور دیگر 110 ممالک سے تعلق رکھنے والے 8,051 افراد) شامل تھے، جنہیں نیوی کے بحری جہازوں اور فضائیہ کے طیاروں کے ایک گروپ کے ذریعے نکالا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے اپنے برادر اور دوست ممالک کے 11,184 شہریوں کو نکال کر پہلے مملکت سعودیہ اور پھر یہاں سے ان کے آبائی ممالک منتقل کرنے میں ان کی مدد فراہم کی۔ اس نے ان افراد کے انخلاء کی کارروائیوں کے دوران ان کی اپنی سرزمین پر آمد، یہاں موجودگی، اور پھر ان کے اپنے ممالک کی طرف جانے کے وقت تک کہ ان لوگوں کی مکمل دیکھ بھال اور نگرانی کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کی جانب سے سوڈانی بھائیوں کی جانب سے انخلاء میں سہولت دینے اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اسی طرح برادر و دوست ممالک کی تمام حکومتوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے سوڈان کی سرزمین سے نکالے جانے والے اپنے شہریوں کے معاملات کی پیروی کی اور ان کی اپنے ممالک میں واپسی سے متعلق امور کی تکمیل میں تعاون کیا۔

جمعہ - 22شوال 1444 ہجری - 12 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16236]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]