سعودی حکومت اناج ذخیرہ کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑے اسٹور کی تعمیر مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس طرح 2016 میں جس کی صلاحیت 2.5 ملین ٹن تھی اب اس کی صلاحیت 40 فیصد کے اضافے کے ساتھ 3.5 ملین ٹن ہو چکی ہے، علاوہ ازیں اس غذائی تحفظ کی حکمت عملی سے ملک میں جو کی50 فیصد درآمد، جو کہ تقریباً 4.8 ملین ٹن ہے، کو کم کرکے غذائیت سے بھرپور تیار شدہ چارے کی طرف منتقلی میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نظام نے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کے تحت زرعی شعبے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، وزارت کی کوششوں نے ملکی پیداوار میں کامیابی سے اضافہ کرتے ہوئے اس شعبہ کے ریکارڈ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں غذائی تحفظ کا حصول حکومت کی ترجیحات میں سے ہے اور اسے حکومت کی جانب سے لامحدود حمایت بھی حاصل ہے۔ (...)
اتوار - 24شوال 1444 ہجری - 14 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16238]