سعودی عرب نصف مدت میں "ویژن 2030" کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب

فیوچر پروجیکٹس فورم 2023 کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے کل ریاض میں ہونے والی پریس کانفرنس کا منظر (الشرق الاوسط)
فیوچر پروجیکٹس فورم 2023 کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے کل ریاض میں ہونے والی پریس کانفرنس کا منظر (الشرق الاوسط)
TT

حال ہی میں جاری ہونے والی اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے کامیابی کی جو شرح حاصل کی ہے وہ "وژن 2030" کے بعض شعبوں میں مطلوبہ اہداف سے زیادہ ہے۔ جیسا کہ مملکت سعودیہ کی جانب سے 2016 میں اعلان کیا گیا "وژن 2030" اپنے نفاذ کی نصف مدت وقت کے قریب ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ وژن میں شامل شعبوں میں مقررہ اہداف سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی وجوہات میں ایک یہ ہے کہ لیبر فورس میں خواتین کی شرکت کی شرح میں 36 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جو کہ اس شرح ہدف سے زیادہ ہے جو 2030 تک کے لیے 30 فیصد مقرر کی گئی تھی۔

اقتصادی کمپنی "پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ" کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر تیل آمدنی ملکی معیشت کی 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور 2022 میں غیر تیل جی ڈی پی میں حقیقی معنوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ وژن مقرر کرنے سے پہلے کی بیس لائن کے مقابلے میں یہ 28 فیصد ہے، اس طرح اقتصادی تنوع کے منصوبوں نے مختلف شعبوں میں ثمرات دینا شروع کر دیئے ہیں۔

رپورٹ جس کا عنوان ہے: "قومی وژن کے حصول کی طرف ایک مستحکم رفتار سے آگے بڑھنا،" میں واضح بحالی کی وضاحت کی گئی ہے کہ ریاض نے سیاحت کے شعبے میں بحالی کا راستہ پا لیا ہے اور اس نے توسیع، اختراع اور تنوع پر مبنی جو معاشی اقدامات شروع کیے ہیں ان سے نئی بلندیوں کے ریکارڈ حاصل ہوئے ہیں، جب کہ یہ مثبت نقطہ نظر تیل کی بلند قیمتوں کے ساتھ ساتھ خودمختار اور ادارہ جاتی دونوں سطحوں پر مضبوط توازن کی وجہ سے ہے۔

منگل - 26 شوال 1444 ہجری - 16 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16240]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]