سعودی عرب سوڈان بحران کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کر رہا ہے

شاہ سلمان کی زیر صدارت وزراء کونسل کے اجلاس (واس)
شاہ سلمان کی زیر صدارت وزراء کونسل کے اجلاس (واس)
TT

سعودی عرب سوڈان بحران کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کر رہا ہے

شاہ سلمان کی زیر صدارت وزراء کونسل کے اجلاس (واس)
شاہ سلمان کی زیر صدارت وزراء کونسل کے اجلاس (واس)

منگل کے روز سعودی کابینہ نے خطے اور دنیا میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور خاص طور پر سوڈانی بحران کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جو کہ مسلح افواج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ابتدائی بات چیت کے دوران شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں ہے۔ کابینہ نے ایک بار پھر زور دیا کہ سعودی عرب سوڈان اور اس کی عوام کی سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔جدہ کے السلام پیلس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ بیان جاری کیا گیا، جس کے آغاز میں کابینہ نے ہر سطح پر باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جمعہ کے روز سعودی عرب کی میزبانی میں عرب لیگ کے رکن ممالک کی قیادتی سطح کے 32 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ (۔۔۔)

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]