دو سعودی شہری برناوی اور قرنی خلا بازی کے لیے"تیار" ہیں

سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی
سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی
TT

دو سعودی شہری برناوی اور قرنی خلا بازی کے لیے"تیار" ہیں

سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی
سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی

ریانہ برناوی اور علی القرنی نامی دو سعودی خلا بازوں نے کل بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آئندہ اتوار کے روز، متوقع تاریخ، کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سائنسی خلائی مشن پر جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے یہ بیان قرنطینہ کے دوران اپنے امریکی ساتھیوں پیگی، ویٹسن اور جون شوفنر کے ساتھ "Axiom Space" کمپنی کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔برناوی اور القرنی نے اپنے سفر کے اہداف اور سعودی عرب کی قیادت و عوام کے لیے اس کی تاریخی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی تیاری کی یقین دہانی کی۔ جیسا کہ ان سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ مملکت کے لیے ایک نئے مرحلے کا آغاز کریں گے اور سعودی نوجوانوں کی قیادتی صلاحتیوں پر یقین رکھتے ہوئے آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، علاوہ ازیں مملکت کے خلاء بازی کے پروگرام میں ضروری امکانات کی فراہمی میں مددگار ہونگے۔برناوی نے کہا: "ہم اپنے وطن عزیز اور تمام بنی نوع انسان کے لیے تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے کی خاطر خلا میں بھیجے جانے پر پرجوش ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سائنس کی کوئی حد نہیں ہے اور ہم اسی اصول کی بنیاد پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے تاکہ ہم تلاش کریں، انکشاف کریں اور انسانیت کے روشن مستقبل کی تعمیر میں حصہ لیں اور اپنے ملک کی عظیم امیدوں اور امنگوں کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائیں۔" (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]