دو سعودی برناوی اور القرنی خلا کی جانب روانہ

راکٹ فلوریڈا سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے (اے ایف پی)
راکٹ فلوریڈا سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے (اے ایف پی)
TT

دو سعودی برناوی اور القرنی خلا کی جانب روانہ

راکٹ فلوریڈا سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے (اے ایف پی)
راکٹ فلوریڈا سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے (اے ایف پی)

راکٹ "فالکن 9" دو سعودی خلابازوں، ریانہ برناوی اور علی القرنی، اور دیگر دو خلابازوں کو "ڈریگن" نامی خلائی جہاز پر لے کر اتوار اور پیر کی درمیانی رات "AX-2" مشن کے ضمن میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

اسٹیشن تک پہنچنے میں انہیں 16 گھنٹے لگیں گے، جس کے دوران خلاباز کچھ آرام بھی کریں گے تاکہ اپنے پہنچنے پر فوری کام کے لیے تیار رہیں۔

"ڈریگن 2" میں 4 خلاباز سوار ہیں، جن میں؛ پہلی سعودی خلا باز خاتون ریانہ برناوی، پہلے سعودی خلاباز علی القرنی جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف جا رہے ہیں، ان کے علاوہ امریکی پیگی وٹسن اور جان شوفنر شامل ہیں، جب کہ ان کا یہ مشن 10 روز تک جاری رہے گا۔

اس مشن کے دوران خلا باز چھوٹی کشش ثقل (مائیکرو گریویٹی) میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات کریں گے جو اس کے تمام شعبوں میں سائنسی توسیع و تحقیق میں حصہ ڈالیں گے اور بہت سے پروگراموں اور تحقیقات کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے مشن میں خلائی تحقیق اور بین الاقوامی اسٹیشن کے کام کو فروغ دینے کے لیے زمین پر منتخب افراد سے بات چیت کرنا بھی شامل ہے۔(...)

پیر - 02 ذی القعدہ 1444 ہجری - 22 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16246]

2

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]