سعودی طلباء "ISEF 2023" میں 27 ایوارڈز جیت کر دنیا میں دوسرے نمبر پر

سعودی طلباء "ISEF 2023" میں 27 ایوارڈز جیت کر دنیا میں دوسرے نمبر پر
TT

سعودی طلباء "ISEF 2023" میں 27 ایوارڈز جیت کر دنیا میں دوسرے نمبر پر

سعودی طلباء "ISEF 2023" میں 27 ایوارڈز جیت کر دنیا میں دوسرے نمبر پر

سعودی عرب کی سائنس اور انجینئرنگ ٹیم "ISEF 2023" نمائش میں شرکت کے دوران 27 ایوارڈز جیتنے کے بعد کل اتوار کے روز جب ریاض شہر کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر پہنچی تو مسافروں کا استقبالیہ ہال ان ہیروز کے استقبال کے جشن اور خوشی سے بھر گیا۔ جب کہ طلباء اور طالبات کے والدین ان کی بے مثال سائنسی کامیابی اور "ISEF 2023" میں نمایاں سائنسی منصوبوں پر امریکہ کے بعد دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بڑے بڑے انعامات جیتنے پر جشن مناتے ہوئے ان کا استقبال کرنے کے لیے راہدایوں میں جمع ہو رہے تھے۔

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر طلباء و طالبات کے اہل خانہ کے علاوہ تعلیمی اور نجی شعبوں کے متعدد نمائندے ان طلباء کی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے دوران متعدد ایوارڈز اور کامیابیاں حاصل کئے جانے پر انکی آمد کے انتظار میں جمع ہوگئے۔

ان کی آمد پر تمام لوگ ان کا استقبال کرنے، انہیں تحائف دینے اور حاصل کردہ کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوگئے،اور اس دوران طلباء و طالبات نے مختلف سائنسی شعبوں میں جیتے گئے گولڈ میڈل اور سلور میڈل پہن رکھے تھے۔

سعودی طلباء نے 13 سے 19 مئی تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں منعقدہ "ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر (ISEF 2023)" میں پیش کیے گئے اپنے سائنسی پروجیکٹس کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، جس میں انہوں نے 23 اہم انعامات کے علاوہ 4 خصوصی انعامات جیتے۔(...)

پیر - 02 ذی القعدہ 1444 ہجری - 22 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16246]

ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)

رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 26 ارب ریال (تقریباً 7 بلین ڈالر) کے 61 خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جب کہ اس نمائش میں 116 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 773 نمائش کنندگان اور 441 سرکاری وفود نے شرکت کی اور اس کا تیسرا ایڈیشن 2026 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

نمائش کو 106 ہزار افراد نے دیکھا اور نمائش کے ایام میں 73 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 17 صنعتی شرکت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے نمائش کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد، وزیر اعظم اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل دلچسپی اور پیروی کی بدولت "اس نمائش کو یہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی کہ دنیا کی بہترین دفاعی اور سیکورٹی نمائشوں میں سے ایک بنی اور یہ سعودی قیادت کی جانب سے اسے خاص اہتمام دینے کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ (وژن 2030) کے مطابق فوجی خدمات اور آلات پر 50 فیصد اخراجات کو مقامی بنانے کے ضمن میں ہے۔" (...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]