شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد اردگان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صدر رجب طیب اردگان کو نئی صدارتی مدت کے لیے جمہوریہ ترکی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا ایک برقی پیغام بھیجا۔خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں کہا: "نئی صدارتی مدت کے لیے آپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے موقع پر، ہمیں آپ کی جانب اپنی مخلصانہ مبارکباد اور فرائض کی ادائیگی و کامیابی کے ساتھ ساتھ جمہوریہ ترکی کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہمیں اس موقع پر دونوں ملکوں اور ہماری عوام کو باندھنے والے برادرانہ کی تعریف کرتے ہیں جنہیں ہم تمام شعبوں میں فروغ اور ترقی دینا چاہیتے ہیں۔"اسی طرح ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کو مبارکباد کا ایک برقی پیغام بھیجا ہے۔ جس میں ولی عہد نے کہا: "نئی صدارتی مدت کے لیے آپ کے دوبارہ انتخاب کے موقع پر آپ کی جانب اپنی مخلصانہ مبارکباد اور آپ کے فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کے ساتھ ساتھ جمہوریہ ترکی کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی اور پیشرفت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔"

پیر - 09 ذی القعدہ 1444 ہجری - 29 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16253]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]