ریاض میں گرین انرجی کے لیے ایک بین الاقوامی الائنس شروع کرنے کی کوششوں کے فریم ورک میں آج امریکہ اور چین کا تجارتی وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔وفد کے سربراہ نیل بش نے کہا: "سبز معیشت کی پائیداری میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال میں سرمایہ کاری کرنے اور (صفر) کاربن تک پہنچنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا عالمی اتحاد قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔"
بش نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ جو اتحاد بنایا جائے گا وہ گرین انرجی کٹ امید افزا مستقبل کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک اور سبز معیشیت کی پائیداری کے لیے جدید ٹیکنولوجی میں سرمایہ کاری کے اہم محرکات میں سے ایک ہوگا۔
انہوں نے کہا: "ہمارا سعودی عرب کا یہ دورہ ایک تحقیقی نوعیت کا ہے اور ہمارے پاس ایک تجویز ہے، جس کا مقصد (اسکائی ٹاور زیرو کاربن انڈسٹریل پارک) تیار کرنا ہے اور ہم سعودی عرب میں قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن اور امونیا کے مخصوص منصوبوں پر کام کریں گے۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہمارا نقطہ نظر عالمی نوعیت کا ہے، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور چین کی بہترین ٹیکنالوجیز اور خدمات کو یکجا کیا جائے گا اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی فنڈز کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔" (۔۔۔)
پیر 9 ذوالقعدہ 1444 ہجری۔ 29مئی 2023 ء ۔ شمارہ نمبر [16253]