سعودی نائب وزیر خارجہ کی نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

بولا احمد تینوبو نے کل ابوجا میں آئینی حلف اٹھایا (اے ایف پی)
بولا احمد تینوبو نے کل ابوجا میں آئینی حلف اٹھایا (اے ایف پی)
TT

سعودی نائب وزیر خارجہ کی نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

بولا احمد تینوبو نے کل ابوجا میں آئینی حلف اٹھایا (اے ایف پی)
بولا احمد تینوبو نے کل ابوجا میں آئینی حلف اٹھایا (اے ایف پی)

خادم حرمین شریفین کی نیابت میں سعودی وزیر خارجہ ولید الخریجی نے پیر کے روز نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔الخریجی نے وفود کے سربراہوں کے ہمراہ دارالحکومت ابوجا میں نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری اور ان کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا سلام اور تہنیتی پیغام پیش کیا اور نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منگل - 10 ذی القعدہ 1444 ہجری - 30 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16254]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]