بیروت میں ایک سعودی کا اغوا۔۔۔ اور مجرم 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
TT

بیروت میں ایک سعودی کا اغوا۔۔۔ اور مجرم 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہفتے کو آدھی رات کے بعد ایک سعودی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور انہوں نے 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی نے انہیں سخت سزا دینے کی دھمکی دی۔بیروت میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اسے اس شہری کے اہل خانہ کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اتوار کی صبح ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہری کی گمشدگی کے پیچھے چھپے حالات کو جاننے کے لیے لبنان کے اعلیٰ سطح کے حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔بیروت میں ایک سعودی سفارتی ذریعہ نے سعودی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے اس سعودی شہری کے اغوا کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اشارہ کیا کہ سفارت خانہ مجاز لبنانی حکام کے ساتھ معاملے کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔جائے وقوعہ کے بارے میں متضاد معلومات پائی جاتی ہیں؛ جیسا کہ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کی واردات بیروت ایئرپورٹ روڈ پر ہوئی، جبکہ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ یہ واقعہ دارالحکومت کے مرکز میں پیش آیا۔جب کہ دوسری جانب سعودی چینل "الاخباریہ" نے نشاندہی کی ہے کہ جب وہ "زیتونہ بے" کے علاقے میں ایک ریستوراں سے نکلے تو دو گاڑیوں میں فوجی وردی میں ملبوس اغوا کاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں اغوا کرکے انہی کی گاڑی میں جنوبی مضافاتی علاقے میں لے گئے جو کہ "حزب اللہ" کا مضبوط گڑھ ہے۔ (...)

منگل 10ذوالقعدہ 1444 ہجری- 30 مئی 2023ء شمارہ نمبر (16254)

ریاض میں "بین الاقوامی دفاعی نمائش" نے 7 ارب ڈالر کے خریداری کے معاہدے حاصل کر لیے

ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا منظر (واس)

رواں سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے دوسرے ایڈیشن میں 26 ارب ریال (تقریباً 7 بلین ڈالر) کے 61 خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جب کہ اس نمائش میں 116 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 773 نمائش کنندگان اور 441 سرکاری وفود نے شرکت کی اور اس کا تیسرا ایڈیشن 2026 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

نمائش کو 106 ہزار افراد نے دیکھا اور نمائش کے ایام میں 73 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 17 صنعتی شرکت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوہلی نے نمائش کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی تقریب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ولی عہد، وزیر اعظم اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل دلچسپی اور پیروی کی بدولت "اس نمائش کو یہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی کہ دنیا کی بہترین دفاعی اور سیکورٹی نمائشوں میں سے ایک بنی اور یہ سعودی قیادت کی جانب سے اسے خاص اہتمام دینے کی عکاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ (وژن 2030) کے مطابق فوجی خدمات اور آلات پر 50 فیصد اخراجات کو مقامی بنانے کے ضمن میں ہے۔" (...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]