سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے اپنے ایرانی ہم منصب برائے قونصلر امور علی رضا بیکدلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید مثبت امکانات کے حصول کے لیے مشاورتی ملاقاتوں میں اضافہ اور باہمی تعاون کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔
کل (منگل کے روز) سعودی وزارت خارجہ نے اپنے "ٹویٹر" اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے دورے کا مقصد ریاض میں ایرانی سفارت خانے اور جدہ میں ایرانی قونصل خانے کا افتتاح کرنا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
بدھ 18 ذوالقعدہ 1444 ہجری- 07 جون 2023ء شمارہ نمبر (16262)