عرب ممالک کی جانب سے بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ شراکت داری کی دعوت

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس کے افتتاح کے دوران (SPA)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس کے افتتاح کے دوران (SPA)
TT

بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے ساتھ عرب ممالک کی وزارتی کانفرنس میں سیاسی اور اقتصادی شراکت داری کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات اور فائدے کے لیے دوطرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب ممالک اور بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت کا یہ ایک "مثالی موقع" ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت سعودیہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔کل ریاض میں بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے دوسرے مشترکہ وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب کے دوران بن فرحان نے تصدیق کی کہ، "سعودی عرب بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور سلامتی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، لاجسٹک خدمات اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے نجی شعبے کے کردار کو فعال کرنے سے متعلق شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے جو ہمارے ممالک اور ہماری عوام کے مشترکہ مفادات کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔" (...)

منگل-24 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 13جون 2023، شمارہ نمبر (16268)

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]