سعودی ولی عہد فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں

سعودی ولی عہد فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں
TT

سعودی ولی عہد فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں

سعودی ولی عہد فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔شاہی دیوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ اسی طرح وہ رواں ماہ کی 22 اور 23 تاریخ کو پیرس میں منعقدہ "نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے" سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنے ملک کے وفد کی بھی سربراہی کریں گے، علاوہ ازیں رواں ماہ کی 19 تاریخ کو پیرس میں منعقد ہونے والی "ایکسپو 2030" کی میزبانی کے لیے ریاض کی امیدواری کے لیے سعودی عرب کے سرکاری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔یہ دورہ گزشتہ (...) سال 28 جولائی کو ولی عہد کے فرانسیسی دارالحکومت کے دورے کے ایک سال سے بھی کم وقت کے بعد ہے، جب کہ فرانسیسی صدر میکرون نے دسمبر 2021 کے اوائل میں مملکت سعودیہ کا دورہ کیا تھا۔فرانسیسی ذرائع نے تصدیق کی کہ باہمی دوروں کے علاوہ صدر میکرون اور سعودی ولی عہد کے درمیان کئی دو طرفہ امور پر مسلسل مشاورت جاری رہی، جیسا کہ مملکت اور فرانس کے درمیان علاقائی اور توانائی کے مسائل کے علاوہ اسٹریٹجک شراکت داری بھی پائی جاتی ہے۔(...)

جمعرات - 26 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 15 جون 2023ء شمارہ نمبر [16270]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]