سعودی عرب اور فرانس مشرق وسطیٰ کی سلامتی و استحکام کے لیے پرعزم ہیں: ایلیسی پیلس

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایلیسی پیلس کے دروازے پر (اے پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایلیسی پیلس کے دروازے پر (اے پی)
TT

عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ کو متاثر کرنے والے تمام بحرانوں کے درمیان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان جمعہ کی سہ پہر ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ایلیسی پیلس کی جانب سے جاری کردہ خصوصی بیان میں لبنان کے علاوہ کسی اور کا نام نہیں لیا گیا، جو مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور اس بحران سے باہر نکلنے میں سعودی عرب اور فرانس کے علاوہ دیگر ممالک بھی اس کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

جمعہ کی شام کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض اور پیرس "دونوں نے لبنان میں سیاسی اور ادارہ جاتی خلا کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت کا تذکرہ کیا، جو گہرے سماجی و اقتصادی بحران کا حل تلاش کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔"

یوں معلوم ہوتا ہے کہ فرانس کے سابق وزیر خارجہ جان ایف لی ڈریان اس وقت لبنان کے سفر کی تیاری کر رہے ہیں، جنہیں میکرون نے لبنانی بحران کے لیے اپنا ذاتی نمائندہ مقرر کیا ہے اور ان سے کہا کہ وہ فوری طور پر بیروت جائیں اور بحران سے نکلنے کے لیے مناسب تجاویز پیش کریں۔

بیان کے اسی پیراگراف میں اشارہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے "مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی و استحکام کے لیے باہمی روابط جاری رکھنے کا اظہار کیا اور تنازعات کے پائیدار حل کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کی خواہش پر زور دیا۔ " (...)

ہفتہ - 28 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 17 جون 2023ء شمارہ نمبر [16272]

قطر کے امیر اور فلسطینی صدر نے ریاض کی جانب سے "ایکسپو 2030" کی میزبانی جیتنے کے موقع پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی

خلیجی ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک برقی پیغام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود - حفظہ اللہ - کو مملکت سعودی عرب کی جانب سے ریاض شہر میں ایکسپو 2030 نمائش کی تنظیم اور میزبانی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اسی طرح ریاست قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے بھی دو برقی پیغامات میں خادم حرمین شریفین کو ریاض شہر میں ایکسپو 2030 نمائش کے انعقاد اور میزبانی کے لیے مملکت کی فتح کی مناسبت پر مبارکباد دی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی خادم حرمین شریفین کو ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت سعودی عرب کی شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین کو بھیجے گئے برقی پیغام میں اس عظیم کامیابی پر اپنے ملک اور تمام عرب عوام کے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مملکت سعودی عرب کی دانشمندانہ قیادت، باصلاحیت حکام اور سعودی عوام کی محنت اور کارکردگی کا نتیجہ ہے، تاکہ وہ جدید ترین بین الاقوامی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس بین الاقوامی فورم کو منظم کریں اور لاکھوں زائرین کی میزبانی کر کے ایک ناقابل فراموش نمائش کا انعقاد کریں۔

فلسطینی صدر نے اسی طرح کا ایک برقی پیغام سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی بھیجا، جس میں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ (…)

بدھ-15 جمادى الأولى 1445ہجری، 29 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16437]

غزہ پر جارحیت سے عالمی برادری کی ساکھ کو شدید نقصان اور انسانیت کو گہرا زخم پہنچا ہے: سعودی عرب

مملکت نے اجلاس کی میٹنگوں میں ہالینڈ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر زیاد العطیہ کی سربراہی میں ایک وفد کے ساتھ شرکت کی (واس)

ہالینڈ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم میں مملکت کے مستقل نمائندے زیاد العطیہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں پر پابندی لگانے اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے مملکت کے پختہ موقف کی توثیق کی اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو ان ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سعودی موقف کا اعادہ کیا۔

دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن فورم کی ریاستوں کی کانفرنس کے اٹھائیسویں اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے العطیہ نے شرکت کے دوران غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مملکت کی طرف سے شدید مذمت کا اظہار کیا۔ جب کہ یہ بین الاقوامی نظام کے اصول اور اس کی قانونی بنیاد کی واضح خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور اس سے بین الاقوامی برادری کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور انسانیت اور قانون کی بالادستی رکھنے والی بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو گہرا زخم پہنچا ہے، جس کی وجہ سے فوری جنگ بندی کا نفاذ کرنے اور انسانی تباہی سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

شرکا نے واضح کیا کہ کسی بھی فریق کو کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے نفاذ کی سالمیت کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، کیونکہ غزہ کے خلاف جارحیت معاہدے پر دستخط کرنے والے فریق کی طرف سے کی گئی ہے، اور اسے معاہدے پر عمل درآمد کے بغیر صرف دستخط کے پیچھے چھپنے کا حق حاصل نہیں اور نہ ہی وہ اس کے ذریعے کسی بھی خلاف ورزی سے بری الذمہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے اغراض و مقاصد کو نہ جھٹلائے۔ (…)

بدھ-15 جمادى الأولى 1445ہجری، 29 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16437]

بیرونی خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی خاطر سعودی - امریکی تعاون

السواحہ واشنگٹن میں سعودی عرب کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور اختراعی نظام کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے (واس)

آج منگل کے روز سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے مختلف شعبوں اور سیکٹرز میں باہمی تعاون کے تسلسل میں بیرونی خلا کی تلاش اور اسے پرامن مقاصد کے لیے استعمال کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ کے دورہ امریکہ کے دوران ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا، جب کہ وہ مملکت کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور اختراعی نظام کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔

بیان میں دونوں ممالک کے درمیان خلائی صنعتوں کے لیے تجارتی مواقع میں تعاون کی جانب اشارہ کیا گیا اور پرامن مقاصد کے لیے خلائی شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے پر بات چیت کی گئی۔ کیونکہ خاص طور پر سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے آرٹیمس معاہدے پر دستخط کیے، چنانچہ بات چیت میں زمینی سائنس اور خلائی مشن کے علاوہ خلا میں ممکنہ تعاون کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب، انجینئر السواحہ نے زور دیا کہ یہ بیان انسانوں کو بااختیار بنانے اور کرۂ ارض کی حفاظت کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے اور خلا، زمینی سائنس اور تحقیقاتی مشن کے میدانوں میں تعاون کے لیے نئے افق کی تشکیل کے لیے دونوں ممالک کے عزائم کی ترجمانی کرتا ہے۔ (…)

منگل-14 جمادى الأولى 1444 ہجری، 28 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16436]

سعودی وزیر دفاع غزہ میں عسکری کاروائیوں کی جامع روک تھام کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (واس)

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس کے ساتھ غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے " X " پلیٹ فارم پر کہا: "میں نے برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس کے ساتھ رابطے میں اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں میں اس کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا اور غزہ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے فوجی کارروائیوں کے جامع خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کے داخلے کی ضرورت پر زور دیا۔"

جمعہ-10 جمادى الأولى 1445ہجری، 24 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16432]

"عالمی ادارہ صحت" سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کی تعریف کر رہا ہے

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ لندن میں ورلڈ فوڈ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر ٹیڈروس ادہانوم سے ملاقات کے دوران (واس)

پیر کے روز، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے سعودی عرب کا شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں مریضوں اور زخمیوں کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے  انسانی ہمدردی کے طبی پروگراموں کی تعریف کی۔

انہوں نے یہ بات لندن میں ورلڈ فوڈ سیکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور امدادی مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں شامل موضوعات اور دونوں فریقوں کے درمیان صحت کے منصوبوں میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں، انہوں نے غزہ میں انسانی اور صحت کی مشکل صورتحال، شہریوں کی جان بچانے والی ادویات اور صحت کے سامان کی فراہمی کو فوری طور پر وہاں داخل کرانے کی اہمیت اور مرکز اور تنظیم کے مابین شراکت داری کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

منگل-07 جمادى الأولى 1445ہجری، 21 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16429]

سعودی-کیریبین بیان میں تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توسیع کی توثیق

سعودی ولی عہد ریاض میں سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ  یادگاری تصویر میں (واس)

کل جمعرات کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سعودی-کیریبین مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں باہمی مفادادت اور دوستانہ تعلقات کی تصدیق کی گئی اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، مشترکہ وژن اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود اقدار کی بنیاد پر دونوں متحرک خطوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی شراکت کو وسیع کرنے اور اسے فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا، جو ممالک اور خطوں کے درمیان باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی، پیشرفت اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھے۔ سربراہی اجلاس کا اختتام دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اہمیت کے مخصوص شعبوں، جیسے تعلیم (اسکالرشپ)، صحت، سمندری تعاون، مواصلات، لاجسٹکس سروسز، خوراک کی حفاظت، توانائی کی حفاظت، سیاحتی معیشت اور تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف سمیت ممکنہ حد تک مشاورت اور تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا۔ (...)

جمعہ-03 جمادى الأولى 1445ہجری، 17 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16425]

سعودی عرب ہفتے کے روز غزہ کے بارے سے "مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس" کے انعقاد کا اعلان کر رہا ہے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)

سعودی عرب نے غزہ کے غیر معمولی حالات کی بنا پر ہفتے کے روز ریاض میں استثنائی طور پر "عرب اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس" کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک ہی تاریخ کو دو سربراہی اجلاسوں "غیر معمولی عرب" اور "غیر معمولی اسلامی" کی جگہ پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہے کہ جب تمام ممالک کے رہنما متحد کوششوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اجتماعی طور پر ایک متفقہ موقف سامنے لانا چاہتے ہیں جو غزہ اور فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بے مثال خطرناک پیش رفتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب اور اسلامی صفوں کو متحد کرتے ہوئے عرب-اسلامی مشترکہ عزم کا اظہار کرے۔ (...)

ہفتہ-27 ربیع الثاني 1445ہجری، 11 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16419]

آج ریاض میں سعودی - افریقی سربراہی اجلاس

ملاوی کے صدر کے سعودی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے پر ریاض کے نائب امیر نے ان کا استقبال کیا (واس)

آج جمعہ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض سعودی - افریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان سیاست، اقتصاد، سرمایہ کاری، سلامتی اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون قائم کرے گا، جس سے مشترکہ مفادات کو فروغ اور ترقی و استحکام حاصل ہوگا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے سیاسی امور کے مشیر ڈاکٹر خالد منزلاوی نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ "سعودی عرب کو افریقی ممالک کے رہنماؤں میں بہت اعتماد اور احترام حاصل ہے، کیونکہ یہ عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک حفاظتی دیوار ہے جو اقتصادی و ترقیاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ پالیسی کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ سعودی افریقی سربراہی اجلاس دونوں فریقوں کے درمیان متعدد مشترکہ مفادات کی وجہ سے بڑی کامیابی حاصل کرے گا، جن میں سب سے اہم براعظم افریقہ پر سعودی عرب کی باوقار تاریخ، اس کی جغرافیائی قربت، مذہبی اقدار کے علاوہ افریقہ کے بارے میں مملکت سعودیہ کی واضح اور شفاف پالیسی کا ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور افریقی ممالک کے درمیان تعاون کے شعبہ جات وسیع اور امید افزا ہیں، چاہے وہ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہوں یا پھر سیاسی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے ہوں جن سے بعض افریقی ممالک دوچار ہیں۔(...)

جمعہ-26 ربیع الثاني 1445ہجری، 10 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16418]

خطے کے چیلنجز کی بنا پر خلیجی سیکورٹی کوآرڈینیشن ضروری ہے: سعودی وزیر داخلہ

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سلطنت عمان میں اجلاس میں شرکت کے دوران (واس)

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کل بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ خطہ اور دنیا جن خطرات اور چیلنجز سے گزر رہے ہیں ان کی وجہ سے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لہروں میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے خلیج تعاون کونسل کا اتحاد پر قائم رہنا اور اس کے رکن ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو بلند کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

سعودی وزیر کا یہ بیان سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں خلیجی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے چالیسویں اجلاس کے بعد ہے، جب کہ اس اجلاس میں متحدہ خلیجی سیاحتی ویزا کے منصوبے، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو الیکٹرانک طور پر باہم منسلک کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز اور منشیات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع و متحد حکمت عملی تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔

سیکیورٹی کوآرڈینیشن

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ "خطہ اور دنیا جن خطرات اور چیلنجز سے گزر رہے ہیں ان کی وجہ سے تشدد، دہشت گردی، انتہا پسندی عدم تحفظ اور منظم انداز میں بین الاقوامی جرائم کی لہریں بڑھتی جا رہی ہیں۔ چنانچہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کونسل کو اتحاد پر قائم رہنے، اجتماعی عمل کو فروغ دیے، سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو بلند کرنے، امن و سلامتی کو قائم رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے مواقعوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔" (...)

جمعرات-25 ربیع الثاني 1445ہجری، 09 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16417]

سعودی اوور سائیٹ اتھارٹی، کرپشن کیسز میں ملوث افراد کو گرفتار کر رہی ہے

اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ بدعنوانوں کے خلاف بلا کسی نرمی کے قانون کا نفاذ جاری رکھیں گے (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز، سعودی نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوران شروع کیے گئے مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات کا انکشاف کیا اور نشاندہی کی کہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

مقدمات میں ایک عدالتی محرر (پٹواری) کو غیر قانونی طریقے سے زمین کے حصوں کی تقسیم کرنے اور ان میں سے کچھ حصے اپنے رشتہ داروں کے نام رجسٹر کرنے کا کیس، جب کہ اسی کے بھائی (جسے گرفتار کیا جا چکا ہے) پر جائیداد فروخت کرنے اور اس کی قیمت 65 ملین ریال حاصل کرنے کا کیس، اور وزارتِ دفاع کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ اس نے ایک علاقے میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے دوران مختلف بینک ٹرانسفرز کے ذریعے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 13 ہزار ریال کی رقم وصول کی اور تین کاروباری افراد (جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے) کے تجارتی ادارون کو ٹھیکے دینے میں سہولت فراہم کرنے کے عوض ایک لاکھ 85 ہزار ریال مالیت کا پلاٹ حاصل کیا۔ (...)

منگل-23 ربیع الثاني 1445ہجری، 07 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16415]