سعودی عرب حج کی سیکورٹی کو متاثر کرنے والی ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کی یقین دہانی

فوری نگرانی اور معاملات سے نمٹنے کے لیے فیلڈ سیکیورٹی کی موجودگی کو بڑھا دیا گیا

جمعہ کو مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والی حج سیکیورٹی فورسز کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا منظر (SPA)
جمعہ کو مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والی حج سیکیورٹی فورسز کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا منظر (SPA)
TT

سعودی عرب حج کی سیکورٹی کو متاثر کرنے والی ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کی یقین دہانی

جمعہ کو مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والی حج سیکیورٹی فورسز کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا منظر (SPA)
جمعہ کو مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والی حج سیکیورٹی فورسز کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا منظر (SPA)

سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے زور دیا ہے کہ اس سال کے حج سیزن میں سلامتی یا نظم وضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے متاثر کرنے اور اللہ کے مہمانوں کی سلامتی و حفاظت کو متاثر کرنے والے تمام اقدامات کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ سیکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں کے اعتبار سے مکمل تیار ہے۔(...) دوسری جانب قومی سلامتی کی سربراہی میں اسپیشل ایمرجنسی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد العمری نے وضاحت کی کہ اسپیشل ایمرجنسی فورسز مکہ المکرمہ، المدینہ المنورہ اور مقدس دارالحکومت میں سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے اور مملکت کے مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہیں۔ (...)

ہفتہ 06 ذی الحج 1444 ہجری - 24 جون 2023ء شمارہ نمبر [16279]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]