سعودی کنٹرول اتھارٹی کا کرپشن کے نئے کیسز کا انکشاف

سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (الشرق الاوسط)
TT

سعودی کنٹرول اتھارٹی کا کرپشن کے نئے کیسز کا انکشاف

سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (الشرق الاوسط)

سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے گزشتہ عرصے کے دوران چھان بین کیے گئے متعدد مجرمانہ مقدمات کا انکشاف کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نے وضاحت کی کہ سب سے نمایاں کیس دو نان کمیشنڈ افسران اور سعودیہ میں مقیم دو افراد کو ملی بھگت سے غلط دستاویزات جمع کرانے پر گرفتار کیا گیا، جس کے مطابق ایک کروڑ تین لاکھ ریال کی رقم بے قاعدگی سے غبن کی گئی اور اس رقم کو آپس میں بانٹ لیا گیا۔ سعودیہ میں مقیم تین رہائشیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک بینک ملازم کو چار ہزار ریال اس لیے دیئے تاکہ وہ تین لاکھ سولہ ہزار ریال کی نقد رقم تجارتی اداروں سے تعلق رکھنے والے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے، جب کہ مرکزی بینک میں اکاؤنٹ کے بارے میں مشکوک رپورٹ درج کرائے بغیر اس رقم کو بیرون ملک منتقل کر دیا گیا۔ جیسا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی اور بیرون ملک منتقل کی گئی کل رقم دو ملین نو لاکھ اکیاسی ہزار ریال بنتی ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں سے معاہدہ کرنے والی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے چھ رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو فروخت نہ کی جانے والی ادویات کو ان ہسپتالوں سے حاصل کرتے جہاں وہ کام کرتے تھے اور پھر انہیں سعودی عرب کے اندر فروخت کر دیتے اور اس کا کچھ حصہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اسمگل کرتے تھے، جس کی تخمینہ مالیت ایک ملین اکتیس ہزار ریال ہے۔ (...)

پیر-08 ذوالحج 1444 ہجری، 26 جون 2023، شمارہ نمبر[16281]

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]