سعودی ولی عہد حاجیوں کی نقل و حرکت اور آرام کی نگرانی کے لیے منیٰ میں

سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز
TT

حجاج بیت اللہ الحرام نویں ذی الحجہ (منگل کے روز) دن بھر عرفات کے مقدس مقام پر گزارنے کے بعد، گروپ کی شکل میں بدھ کے روز فجر کے وقت منیٰ واپس لوٹتے ہیں تاکہ جمرات عقبہ کو کنکریاں ماریں اور قربانیاں کریں۔ قربانی، جو کہ سنت نبوی صلى الله عليه وسلم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد ہے۔

عقیدت اور سکون میں ڈوبے ہوئے ایمان کے ماحول سے بھرے اور عنایات الہیہ میں گھرے تلبیہ اور تکبیر پڑھ رہے ہیں، جب کہ عید الاضحی کے پہلے دن کی صبح دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت اس اسلامی شعار کا خوشی سے استقبال کرتی ہے۔

چنانچہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (منگل کے روز) منیٰ پہنچے تاکہ حجاج بیت اللہ الحرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی خود نگرانی کر سکیں تاکہ وہ بآسانی تمام مناسک ادا کر سکیں۔

جب کہ عرفات کی چٹانوں پر 1.8 ملین سے زائد مرد و خواتین حجاج کرام اللہ تعالیٰ سے دعائیں اور استغفار کرتے ہوئے اس کی مغفرت، بخشش اور رحمت کا سوال کرتے ہوئے جہنم کی آگ سے نجات طلب کر رہے تھے۔ جب کہ عرفات میں ان کے قافلے سیکورٹی افراد کی براہ راست نگرانی و حفاظت میں تھے، جنہوں نے گاڑیوں کی سڑکوں اور پیدل چلنے والوں کے راستوں کو گھیر کر حجاج کرام کی گروپ بندی کو منظم کیا اور ضروری حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کی۔

بدھ 10 ذی الحج 1444 ہجری - 28 جون 2023ء شمارہ نمبر [16283]

سعودی عرب کا اعتدال کی اقدار کو پھیلانے اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ

وزراء کونسل نے "منسٹری آف ہیومن ریسورسز" کے زیر نگرانی ہاؤسنگ سپورٹ کی قسطوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں ترمیم کی (واس)

سعودی وزراء کونسل نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے دوسرے اجلاس کے نتائج کی تعریف کی، جس کی میزبانی ریاض نے کی، اور نشاندہی کی کہ مملک کی جانب سے "اتحاد" کے لیے 100 ملین ریال کا فنڈ مختص کرنے سے اعتدال پسندی کی اقدار کو پھیلانے اور تشدد و انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے اس کے نقطہ نظر اور عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔

یہ بات کل منگل کے روز ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی، جب کہ اس دوران کونسل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کے خیرمقدم اور ان کی سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ اور مشاورت کو جاری رکھنے پر کام کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے وضاحت کی کہ کونسل نے کثیر جہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کی حمایت جاری رکھنے کے علاوہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مستقبل کو مزید خوشحال و محفوظ بنانے سے متعلق گزشتہ دنوں میں سعودی عرب اور متعدد ممالک کے درمیان ہونے والے تمام رابطوں اور ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ (...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]