سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے بدھ کے روز جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہتھیار لے جانے والے ایک شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مکہ المکرمہ ریجن کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی شام 6 بج کر 45 منٹ پر جدہ گورنریٹ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک کار سوار شخص رکا اور اپنے ہاتھ میں آتشیں اسلحہ پکڑے گاڑی سے باہر نکلا، چنانچہ ،،مخصوص سیکیورٹی حکام حالات کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے آگے بڑھے اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
بیان کیا گیا کہ قونصلیٹ کے مخصوص سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک نیپالی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا، جس کی بعد میں موت واقع ہوگئی۔ جبکہ حادثے کے وجوہات جاننے کے لیے سیکورٹی تحقیقات جاری ہیں۔
جمعرات 11 ذی الحج 1444 ہجری - 29 جون 2023ء شمارہ نمبر [16284]