جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب اسلحہ بردار شخص کو ہلاک کر دیا گیا

سیکورٹی حکام نے مسلح شخص سے نمٹنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی (الشرق الاوسط)
سیکورٹی حکام نے مسلح شخص سے نمٹنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے بدھ کے روز جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہتھیار لے جانے والے ایک شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مکہ المکرمہ ریجن کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی شام 6 بج کر 45 منٹ پر جدہ گورنریٹ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک کار سوار شخص رکا اور اپنے ہاتھ میں آتشیں اسلحہ پکڑے گاڑی سے باہر نکلا، چنانچہ ،،مخصوص سیکیورٹی حکام حالات کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے آگے بڑھے اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

بیان کیا گیا کہ قونصلیٹ کے مخصوص سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک نیپالی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا، جس کی بعد میں موت واقع ہوگئی۔ جبکہ حادثے کے وجوہات جاننے کے لیے سیکورٹی تحقیقات جاری ہیں۔

جمعرات 11 ذی الحج 1444 ہجری - 29 جون 2023ء شمارہ نمبر [16284]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]