سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا
TT

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا

سعودی وزارت خارجہ نے کل اتوار کی شام کو اعلان کیا کہ اس نے مملکت میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا ہے، اور اس نے عید الاضحی کے بعد سویڈن میں سٹاک ہوم سنٹرل مسجد کے سامنے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا کہ "مملکت اسے مکمل طور پر رد" کرتی ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "ایسے تمام اقدامات کو روکے جو انتہا پسندی پر مبنی ہوں اور رواداری و اعتدال پسندی کی اقدار کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں سے براہ راست متصادم ہوں اور جو لوگوں اور ریاستوں کے درمیان تعلقات کے لیے ضروری باہمی احترام کو مجروح کریں۔"

پیر 14ذی الحج 1444 ہجری - 03 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16288]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]