سعودی عرب نے عمرہ کے ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ہے

سعودی عرب میں دو ہفتے بعد عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی (SPA)
سعودی عرب میں دو ہفتے بعد عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی (SPA)
TT

سعودی عرب نے عمرہ کے ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ہے

سعودی عرب میں دو ہفتے بعد عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی (SPA)
سعودی عرب میں دو ہفتے بعد عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی (SPA)

سعودی عرب نے "وژن 2030" کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے ضمن میں عمرہ کے لیے الیکٹرانک ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے ملک میں آنے کے لیے بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ الیکٹرانک ویزوں کے اجراء کے لیے درخواستیں "نُسک" ویب سائیٹ کے ذریعے جمع کروائیں جائیں گی اور عازمین عمرہ کی آمد 1 محرم 1445 ہجری (حالیہ 19 جولائی) سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ ویب سائیٹ یا پلیٹ فارم پوری دنیا کے مسلمانوں مکہ المکرمہ اور المدینہ المنورہ کی جانب آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی خصوصات ہیں، جس میں رہائش سکونت اور ذرائع نقل و حرکت کا انتخاب کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ آسان طریقہ کار کے ذریعے اس میں ہمہ وقت کئی ایک زبانوں میں ضروری معلومات اور ایکٹو میپ کا بھی پیکچ رہے گا۔

جب کہ اس سے قبل وزارت نے متعلقہ حکام کے تعاون سے اعلان کیا تھا کہ خلیج میں مقیم افراد سیاحت کی غرض سے وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں، اور شینگن ممالک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ کے شہری مملکت سعودیہ میں آنے سے پہلے "نُسک" ویب سائیٹ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور روضہ مبارک پر حاضری دینے کے لیے بکنگ کرا سکتے ہیں۔ (...)

بدھ-17ذوالحج 1444 ہجری، 05 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16290]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]