کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی معیشت کو متنوع بنانے کی پالیسی کو فروغ دینے کے ضمن میں حج ویزہ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع ایک بہترین آئیڈیا ہے، جس سے مملکت کی خدمت، سیاحت اور تجارتی معیشت کے ذرائع کو وسیع کرنے، روزگار کے نئے مواقع بڑھانے اور بالواسطہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ علاوہ ازیں اس سے جدہ ہوائی اڈے پر دباؤ کو کم کرنے اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کی سرگرمیوں اور خاص طور پر سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب عالمی سطح پر گزشتہ تین سالوں میں کورونا کی پابندیوں سے آزادی کے بعد مہمان نوازی کا شعبہ بحال ہو رہا ہے۔ (...)
ہفتہ 20 ذی الحج 1444 ہجری - 08 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16293]